انٹرنیشنل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

ماہرین کا کہنا ہےکہ قیمتوں میں کمی امریکا ودیگرمغربی ممالک میں شرح سود میں اضافےکےپیش نظرہوئی

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 5.5 فیصد کمی سے 113 ڈالر 10 سینٹس فی بیرل کی سطح پرآگیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) تقریباً 7 فیصد کمی سے 109 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کی سطح پرآگیا۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ قیمتوں میں کمی امریکا ودیگرمغربی ممالک میں شرح سود میں اضافےکےپیش نظرہوئی، کیوں کہ سرمایہ کاراس اقدام سے پریشان ہیں۔ ماہرین نےکہا کہ عالمی سطح پرمہنگائی کےسبب اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان برقراررہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.