انٹرنیشنل
بنگلادیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک
طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی،مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے 25 افراد کوبہا کرلےگئے
بنگلادیش میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی،مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے 25 افراد کوبہا کرلےگئے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق طوفانی بارشوں سے 40 لاکھ سےزیادہ افراد متاثرہوئےہیں۔ بارشوں کےبعد سلہٹ ریجن کےتمام علاقےبجلی سےمحروم ہوگئےہیں،جبکہ انتظامیہ نے امداد کےلیےفوج کوطلب کرلیا ہے۔ واضح رہےکہ بنگلادیش کےشمال مشرقی علاقوں میں ایک ہفتےسےشدید بارشیں جاری ہیں۔