انٹرنیشنل

روسی صحافی کایوکرین کےپناہ گزینوں کیلئےنوبیل انعام نیلام

رقم یوکرین میں جاری جنگ سےمتاثرہونےوالےپناہ گزینوں کی مدد کے لیےاستعمال کی جائےگی

میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی اخبارکےایڈیٹرانچیف دمتری موراتوف نےاپنےامن کےنوبیل انعام کو 103.5 ملین ڈالرمیں نیلام کیا ہے۔ دمتری موراتوف کا کہنا ہےکہ نوبیل انعام کی نیلامی سےحاصل ہونےوالی رقم یوکرین میں جاری جنگ سےمتاثرہونےوالےپناہ گزینوں کی مدد کے لیےاستعمال کی جائےگی۔

دمتری کےاخبارنےیوکرین پرروسی حملےکےکچھ عرصےبعد اپنےآپریشنزمعطل کردیےتھے۔ دمتری موراتوف کوروس میں آزادی اظہارکے فروغ کےلیےآوازاٹھانےپر 2021 میں مشترکہ طورپرامن کےنوبیل انعام سےنوازا گیا تھا۔ ان کےساتھ فلپائن کی خاتون صحافی ماریا ریسا کو بھی صحافتی آزادی کےلیےکوششیں کرنےپرامن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.