انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات:سوڈان میں نئی بندرگاہ بنانےکا اعلان

ایک نئی بندرگاہ تعمیرکرے گا،یہ بندرگاہ 6 ارب ڈالرکےسرمایہ کاری پیکیج میں شامل ہوگی

متحدہ عرب امارات سوڈان میں ایک نئی بندرگاہ تعمیرکرے گا،یہ بندرگاہ 6 ارب ڈالرکےسرمایہ کاری پیکیج میں شامل ہوگی۔ ایک نجی گروپ کےچیئرمین نےغیرملکی خبررساں ادارے سےبات کرتےہوئےبتایا کہ یواے ای کی طرف سےسوڈان کودیےگئےپیکیج میں فری ٹریڈ زون، ایک بڑا زرعی منصوبہ اورسوڈان کےسینٹرل بینک میں 30 کروڑڈالرکا ڈپازٹ شامل ہے۔

پچھلےسال اکتوبرمیں فوج کی طرف سےحکومت کا تختہ الٹنےکےبعد مغربی ممالک نےسوڈان کواربوں ڈالرکی امداد اورسرمایہ کاری روک دی تھی۔ نجی گروپ چیئرمین عثمان داؤد عبدالطیف نےکہا کہ عرب امارات اورسوڈان کےمابین بندرگاہ اورزرعی منصوبےکےلیےمفاہمتی یادداشت کےمعاہدے پردستخط ہوچکےہیں لیکن اس کی تفصیلات پہلےنہیں بتائی گئی تھیں۔ انہوں نےکہا کہ یہ بندرگاہ 4 ارب ڈالرکی لاگت سے تعمیرہوگی اورملک کی مرکزی قومی بندرگاہ ’’پورٹ سوڈان‘‘ کی طرح ہرقسم کےکارگوکوہینڈل کرسکےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.