انٹرنیشنل
برطانیہ، ریلوے ملازمین کی 30 سال میں سب سےبڑی ہڑتال
یونین نےریل کا پہیا جام کردیا۔ تین دہائيوں کی سب سےبڑی ہڑتال کےباعث مسافروں کوپریشانی کا سامنا ہے
برطانیہ میں ریلوے یونین نےریل کا پہیا جام کردیا۔ تین دہائيوں کی سب سےبڑی ہڑتال کےباعث مسافروں کوپریشانی کا سامنا ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق ریلوے یونین کےچالیس ہزارسےزائد ملازمین تنخواہیں نہ بڑھانےپرہڑتال کررہےہیں۔ ہڑتال سےانگلینڈ،ویلزاوراسکاٹ لینڈ میں مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے۔ لندن میں ریل کےساتھ انڈرگراؤنڈ کی بھی ہڑتال جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ صرف 20 فیصد ٹرینیں ہی چل رہی ہیں۔ ہڑتال کےسبب بسوں میں اورسڑکوں پرغیرمعمولی رش ہے۔ ریلوے یونین نےآئندہ ماہ مزید ہڑتالوں کی بھی دھمکی دی ہے،جبکہ یونین کےارکان متعدد اسٹیشنوں کےسامنےاحتجاج کےلیےبھی جمع ہوئے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق جمعرات اورہفتےکوبھی ریلوے کےعملےکی ہڑتال ہوگی۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نےہڑتال کو غیرضروری قراردیا ہے۔