انٹرنیشنل
بنگلادیش:طوفانی بارشوں سےتباہی ، 32 افراد جاں بحق
ایک ہفتےسےجاری بارشوں نےتباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے
بنگلادیش میں ایک ہفتےسےجاری بارشوں نےتباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق بارشوں کی وجہ سےتقریباً 3 لاکھ افراد شیلٹرزمیں پناہ لینےپرمجبورہیں۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ اب بھی لاکھوں افراد سیلابی پانی میں پھنسےہیں۔ سلہٹ ریجن میں 122 سال میں اب تک کی بدترین سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ بارش سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی اورنیوی اہل کاربھی حصہ لےرہےہیں۔