انٹرنیشنل

تیل کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمت 2.91 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے۔ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران آئل کی قیمت 107.03 ڈالر فی بیرل تک آگئی تھی تاہم دن کے اختتام تک قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا اور قیمت 111.74 ڈالر فی بیرل پر پہنچی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3 فیصد یعنی 3.33 ڈالر کم ہوکر 106.19 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

خیال رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.