انٹرنیشنل

سری لنکا میں پیٹرول کی شدید قلت، پارلیمنٹ کا اجلاس بھی منسوخ

سری لنکا میں پیٹرول کی شدید قلت کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس بھی منسوخ کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ایک تباہ کن اقتصادی بحران ملک کی پہلے سے ہی کم پیٹرول کی سپلائی کو تیزی سے ختم کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کی قلت نے خوراک، تیل اور ادویات کی درآمد کو روک دیا ہے جبکہ مہنگائی نے سری لنکا کی 2 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

پارلیمانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسکولوں اور کچھ ریاستی دفاتر کو بند کرنے کے چند دن بعد ہم نے پیٹرول کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کے لیے پارلیمانی سیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.