انٹرنیشنل
ایران جوہری مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ تعطل کا شکار ایران جوہری مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گے
اس موقع پرایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ بحالی پربات چیت دوبارہ شروع کرنےکےلیےتیارہیں،ایران کےلیے 2015 کے جوہری معاہدے کےاقتصادی فوائد کا مکمل حصول اہم ہے۔ انہوں نےکہا کہ مسائل اوراختلافات کومذاکرات کےذریعےحل کرنےکی کوشش کریں گے، ایران، یورپی یونین عالمی تعاون پرجوزف بوریل سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان ویانا مذاکرات ایران امریکا اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکارہیں۔ امریکا، ایران جوہری معاہدہ بحالی کےویانا مذاکرات میں بالواسطہ شریک رہا ہے۔