انٹرنیشنل

بُل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 4 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا اسٹینڈ گرنے سے کم از کم4 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

 یہ واقع وسطی کولمبیا  کے قصبے  اسپائنل میں اتوار کے روز پیش آیا جہاں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا  لکڑی کا اسٹینڈ  زمین پر آگرا۔ اسٹینڈ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی اور تماشائی گھبراکر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔

 واقعے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.