انٹرنیشنل

جنوبی افریقا کے نائٹ کلب سے 21 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

جنوبی افریقی شہر ایسٹ لندن کے ایک نائٹ کلب میں تقریباً 21 نوجوان پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔

 ابتدائی اطلاعات ہیں کہ مرنے والے نوجوانوں کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان ہیں جس میں 9 لڑکیاں اور 12 لڑکے شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے کچھ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ  ہفتے کی رات اپنے ہائی اسکول کے امتحانات کے اختتام کا جشن منا رہے تھے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے ان کی موت نائٹ کلب میں ہونے والی بھگدڑ کی وجہ سے ہوئی ہو لیکن فی الحال موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ لاشوں پر کسی قسم کے زخم کا نشان نہیں دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.