انٹرنیشنل

امریکی سینیٹ میں شہبازشریف اورعمران خان کےناموں کی گونج

سابق پاکستانی وزیراعظم نےامریکا کےلیےکوئی اچھی باتیں نہیں کیں،امید ہےشہبازشریف صورتحال بہتر بنائیں گے

امریکی سینیٹ میں شہبازشریف اورعمران خان کےناموں کی گونج،امریکی سینیٹ کے قائد ایوان چک شومرنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنےخیالات کا اظہارکیا ہے ۔ قائدایوان امریکی سینیٹ چک شومر نےنیو یارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےامریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے۔ انھوں نےکہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کےلیےکوئی اچھی باتیں نہیں کیں،امید ہےشہبازشریف صورتحال بہت بنائیں گے۔ چک شومرکا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیارہوں۔ دوران خطاب انھوں نے بھارت میں مسلمانوں پرمودی حکومت کےظالمانہ سلوک کی مذمت بھی کی اورکہاکہ کشمیریوں کےحقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.