انٹرنیشنل

شام : امریکی فورسزکےحملے; القاعدہ کا سینئررہنما ہلاک

امریکی فورسز نےشام کےشہرادلب میں القاعدہ کےسینئررہنما ابوحمزہ ال یمنی کو نشانہ بنایا

شام میں امریکی فورسزکےحملےمیں القاعدہ کا سینئررہنما ہلاک ہوگیا۔ امریکی سینڑل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فورسز نےشام کےشہرادلب میں القاعدہ کےسینئررہنما ابوحمزہ ال یمنی کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت ابو حمزہ موٹرسائیکل پراکیلا سفرکررہا تھا۔ شامی محکمہ شہری دفاع  نےبیان میں کہا کہ ادلب میں آدھی رات سےقبل موٹرسائیکل سوارپردو راکٹ فائرکئےگئےجس کےنتیجےمیں موٹرسائیکل سوارہلاک ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوارکی لاش کوادلب کےفورنزک ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.