انٹرنیشنل

روسی صدر پیوٹن کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کرارا جواب

فاک لینڈ جزائر کہاں اوربرطانیہ کہاں لیکن ارجنٹائن پر فوجی کارروائی کے پیچھے تھیچرکے سامراجی عزائم تھے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی طرف سے خاتون کے جنگ نہ کرنے کا حوالہ درست نہیں ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کے خلاف جنگ نہ چھیڑتے۔ اب روسی صدر پیوٹن نے بورس جانسن کو اپنے جواب میں سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے 40 سال پہلے کے جنگی فیصلے کاحوالہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مارگریٹ تھیچر نے فاک لینڈ جزائر کے لیے ارجنٹائن کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کیخلاف فوجی کارروائی شروع کرنیکا فیصلہ ایک خاتون نے کیا تھا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ فاک لینڈ جزائر کہاں اوربرطانیہ کہاں لیکن ارجنٹائن پر فوجی کارروائی کے پیچھے تھیچرکے سامراجی عزائم تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.