انٹرنیشنل

ایران میں6.1 شدت کازلزلہ، 5 افراد ہلاک

زلزلے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 تھی۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب  دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئےگئے۔ یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔ ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.