انٹرنیشنل

طالبان امیر پہلی بار قومی جرگے میں منظرِ عام پر

وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالنےوالےسراج الدین حقانی کےبعد طالبان امیربھی پہلی بارمنظرِعام پرآگئے

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونےکےبعد وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالنےوالےسراج الدین حقانی کےبعد طالبان امیربھی پہلی بارمنظرِعام پرآگئےہیں۔ افغان طالبان کےسربراہ شیخ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ پہلی باردارالحکومت کابل پہنچےاورپہلی بارقومی جرگےمیں شرکت کی۔ طالبان امیرشیخ ہیبت اللّٰہ نےجرگےکےدوران پشتوزبان میں تقریباً ایک گھنٹےتک تقریرکی جسےصرف سرکاری ریڈیوپرنشرکیا گیا۔ انہوں نےحکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتےہوئےکہا کہ طالبان کویہ حق حاصل ہےکہ وہ ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذ کریں۔

انہوں نےکہا کہ دنیا طالبان کویہ بتانا بند کردے کہ افغانستان کوکیسےچلانا ہے؟ انہوں نےشرعی قوانین پراصرارکرتےہوئےکہا ہےکہ کامیاب اسلامی ریاست کا یہ واحد نمونہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کررہی ہے؟وہ کہتےہیں تم یہ کیوں نہیں کرتے،تم ایسا کیوں نہیں کرتے؟ دنیا ہمارے کام میں مداخلت کیوں کرتی ہے۔

خیال رہےکہ افغان لویہ جرگہ افغانستان کےدارالحکومت کابل میں جمعرات کوشروع ہوا تھا،جو تین روزتک جاری رہےگا،جس میں 3 ہزار سےزائد علماء، سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ واضح رہےکہ طالبان نےگزشتہ برس اگست میں اقتدارسنبھالا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.