انٹرنیشنل

مٹی کا تودہ گرنےسےبھارتی فوج کا کیمپ تباہ،26 ہلاکتیں

ریاست منی پورمیں امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کےدوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا

بھارتی ریاست منی پورمیں مٹی کا تودہ گرنےسےبھارتی فوج کا کیمپ تباہ ہوگیا جس کےملبےتلےدب کرہلاک ہونےوالوں کی تعداد 26 ہوگئی جب کہ 37 افراد اب بھی ملبےتلےدبےہیں جن کےزندہ بچ جانےکےامکانات معدوم ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست منی پورمیں امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کےدوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کےقائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔

مٹی کا تودہ گرنےسےملبےتلے 100 سےزائد اہلکاردب گئے۔ ریسکیو ادارے نےپہلےروزامدادی کاموں کےدوران 8 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سےایک ریلوے ملازم اور 7 فوجی اہلکارہیں۔ دوروزمیں امدادی کاموں کےدوران اب تک 26 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے 23 ٹیریٹوریل آرمی کےاہلکارہیں۔ اب بھی 37 افراد ملبےتلےدبےہوئےہیں تاہم ان کےنزدہ بچ جانےکےامکانات معدوم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.