انٹرنیشنل

جوبائیڈن اورٹرمپ کواگلا الیکشن لڑنا چاھئے؟ووٹرزکا انکار

سروے کےمطابق امریکی ووٹرز 2024 میں صدربائیڈن یا سابق صدرٹرمپ کوبیلٹ پرنہیں دیکھنا چاہتے

جوبائیڈن اورٹرمپ کواگلا الیکشن لڑنا چاھئے؟ووٹرزکا انکار،رپورٹس کےمطابق ہارورڈ سینٹرفارامریکن پولیٹیکل سٹڈیزاورہیرس پول کی جانب سےکرائےگئےایک سروے کےمطابق امریکی ووٹرز 2024 میں صدربائیڈن یا سابق صدرٹرمپ کوبیلٹ پرنہیں دیکھنا چاہتے.گزشتہ ماہ کےآخرمیں کرائےگئےایک سروے میں لوگوں کیاکثریت نےاگلےصدارتی انتخابات میں بائیڈن اورٹرمپ کےدوبارہ میچ کےامکان کومسترد کیا ہے.تاہم سروے سےیہ معلوم ہوا کہ ٹرمپ مضبوط بنیادوں پرکھڑے ہیں.

سروے میں 10 میں سے 7 لوگوں نےکہا کہ بائیڈن کودوسری مدت کےلیےانتخاب نہیں لڑنا چاہیے. 45 فیصد کا کہنا تھاکہ بائیڈن اچھےصدر ثابت نہیں ہوئے، جبکہ 30 فیصد نےکہا کہ وہ بہت بوڑھےہیں.ایک چوتھائی لوگوں نےکہا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے.یہ پوچھےجانےپرکہ کیا بائیڈن امریکہ کےصدرکےطورپرخدمات انجام دینےکےلیےذہنی طورپرفٹ ہیں یا آپ کوعہدے کےلیےان کی فٹنس پرشک ہے؟ 60 فیصد نے کہا کہ انھیں بائیڈن کی فٹنس پرشک ہے، رائےشماری میں میں 10 میں سے 9 ریپبلکن اورایک چوتھائی سےزیادہ ڈیموکریٹس شامل تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.