انٹرنیشنل

ہندومسلم فسادات:محبوبہ مفتی کی معدی سرکارپرتنقید

محبوبہ مفتی کا کہنا ہےکہ بھارتی حکمراں جماعت بی جےپی معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے

بھارت میں موجودہ صورتِ حال اورہندومسلم کشیدگی پرمقبوضہ کشمیرکی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نےبھارتی حکمراں جماعت بی جےپی پرکڑی تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا سےبات کرتےہوئےمحبوبہ مفتی کا کہنا ہےکہ بھارتی حکمراں جماعت بی جےپی معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں ہندومسلم فسادات سےبی جےپی کوفائدہ ہوتا ہے،پلوامہ حملےپرآج تک سوالات اُٹھتےہیں،پلوامہ حملےسےبھی بی جےپی نےفائدہ اُٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جےپی مجرم عناصرکوسہارا دیتی ہے،ان کی پشت پناہی کرکےانہیں اپنے پروپیگنڈے کےلیےاستعمال کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.