انٹرنیشنل

شکاگو ‘یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ ،6 افراد ہلاک

ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں،صورتحال اب بھی کشیدہ ہے: میئر شکاگو

امریکی شہر شکاگو کے قریب 4 جولائی کی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد نے 6 افراد کو گولیاں مار ہلاک کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شکاگو کے مضافات میں واقع ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تقریبا 24 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شکاگو کے میئر کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں،صورتحال اب بھی کشیدہ ہے،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کسی مشتبہ شخص کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک رائفل قبضے میں لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.