انٹرنیشنل

بھارتی پنجاب :وزیرِاعلیٰ بھگونت مان نےدوسری شادی کرلی

بھگونت مان نے اچانک شادی کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد آج ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ شادی کی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان نے اچانک شادی کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد آج ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ شادی کی۔ شادی ایک گوردوارے میں سکھ مذہب کے روایتی رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ وزیرِ اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی دُلہن لال رنگ کے خوبصورت عروسی لباس زیبِ تن کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ خود گولڈن رنگ کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی دوسری دلہن کے ہمراہ—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی شادی کی منعقدہ تقریب میں آ رہے ہیں—تصویر بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی شادی کے موقع پر—تصویر بشکریہ ٹوئٹر

48 سالہ بھگونت مان کی شادی 32 سالہ ڈاکٹر گرپریت کور سے ہوئی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر پنجاب کی انتخابی مہم کے دوران بھی ان کی مدد کی تھی۔ واضح رہے کہ بھگونت مان کی 6 سال قبل طلاق ہوگئی تھی اور اُن کی پچھلی شادی سے 2 بچے ہیں، اُن کے بچے اپنی ماں کے ساتھ امریکا میں رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.