انٹرنیشنل

جاپان:سابق وزیراعظم شنزو ابےقاتلانہ حملےمیں ہلاک

سابق وزیر اعظم شنزو ابے خطاب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیر اعظم شنزو ابے  خطاب کے دوران  فائرنگ کے واقعے میں شدید  زخمی ہوگئے تھے  جس کے بعد  شنزو ابے کو  تشویشناک حالت میں  اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کےمطابق بتایا گیا ہےکہ شنزوابے ہوش میں نہیں ہیں،انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ حکام کےمطابق شنزوابےکودوگولیاں لگی ہیں اوران کی حالت خطرے میں ہے، طبی عملہ سابق جاپانی وزیراعظم کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے۔ یاد رہے کہ شنزو ابے پہلے 2006 سے 2007 اورپھر 2012 سے 2020 تک جاپان کےوزیراعظم رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.