انٹرنیشنل

سری لنکا میں مظاہرین صدارتی محل میں داخل

دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہوگئے

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے صدر کو بحفاظت نکال لیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔ معاشی بحران کے پیش نظر مظاہرین کی جانب سے سری لنکا کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل مظاہرین گال فورٹ میں داخل ہوگئے، مظاہرین کا گال فورٹ میں داخلہ ممنوع ہے۔

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ گال اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ دوسری جانب کولمبو میں پاکستان ٹیم کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ سے رابطے میں ہیں، دورے سے متعلق تحفظات کا اظہار نہیں کیا گیا،کل شیڈول کے مطابق ٹریننگ سیشن ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.