انٹرنیشنل
امریکا اور چین کے وزیرِ خارجہ آج ملاقات کریں گے
امریکا اورچین کےوزیرِخارجہ انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کےلیےموجود ہیں
امریکا اورچین کےوزیرِخارجہ کی آج انڈونیشیا کےشہربالی میں ملاقات ہوگی۔ خبرایجنسی کےمطابق امریکا اورچین کےوزیرِخارجہ انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کےلیےموجود ہیں۔ اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ نےکہا کہ چین کےساتھ نتیجہ خیزاورتعمیری بات چیت کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب چینی وزیرِخارجہ نےکہا کہ چین اورامریکا بڑے ممالک ہیں، معمول کےتبادلۂ خیال کوبرقراررکھنا ضروری ہے۔ واضح رہےکہ امریکا، چین کےوزرائےخارجہ کےدرمیان اکتوبر 2021 کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی۔