انٹرنیشنل

عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے بچیں،چین کا ایشیائی ملکوں کو انتباہ

چین نے خبردار کیا ہے کہ ایشائی اقوام عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں

عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے بچیں،چین کا ایشیائی ملکوں کو انتباہ، انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ میں ایک خطاب میں چین کے وزیرخارجہ وائینگ یی  نے کہا ہے کہ خطے میں کئی ممالک پر دباو ہے کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کریں یا کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے خطے کو جسے جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہو،جغرافیائی سیاسی حساب کتاب اور کسی بڑی طاقت کی دشمنی اور زبردستی سے شطرنج کے مُہروں کے طور پر استعمال ہونے سے محفوظ رکھنا چاہیے۔ چینی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.