انٹرنیشنل

سری لنکا :صدرگوٹابایا راجہ پاکسےکا استعفیٰ منظور

سری لنکا کےصدرگوٹابایا راجہ پاکسےکا استعفیٰ گزشتہ شام اسپیکرکوموصول ہوگیا تھا۔

سری لنکا میں معاشی اورسیاسی بحران جاری ہے،سری لنکا کےاسپیکرمہندایاپا ابیوردانہ نےصدرگوٹابایا راجہ پاکسےکا استعفیٰ منظورکرلیا۔ اسپیکرمہندایاپا ابیوردانہ نےاس حوالے سےجاری کیےگئےبیان میں کہا ہےکہ صدرگوٹابایا راجہ پاکسےکا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ نئے صدرکےانتخاب کا عمل 7 دنوں میں مکمل کرلیا جائےگا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سری لنکا کےصدرگوٹابایا راجہ پاکسےکا استعفیٰ گزشتہ شام اسپیکرکوموصول ہوگیا تھا۔ واضح رہےکہ سری لنکا میں جاری معاشی اورسیاسی بحران کےدوران سری لنکا کےصدرملک سےفرارہوکرپہلےمالدیپ پھرسنگا پورچلےگئےتھے۔ سری لنکن صدرگوٹابایا راجہ پاکسے نےسنگا پورسےبذریعہ ای میل اپنا استعفیٰ اسپیکرمہندایاپا ابیوردانہ کوبھیجا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.