انٹرنیشنل

ملکہ برطانیہ کو بڑی چھوٹ مل گئی

ملکہ برطانیہ کوملک میں زمینی جائیدادوں کی سب سےبڑی مالک کےطورپرچھوٹ مل گئی۔

ملکہ برطانیہ کوملک میں زمینی جائیدادوں کی سب سےبڑی مالک کےطورپرچھوٹ مل گئی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی اجازت کے بغیر پولیس تحقیقات کیلئے بالمورل اور سینڈرنگھم اسٹیٹس میں داخل نہیں ہوسکتی۔  مقامی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ملکہ کو حاصل استثنیٰ برطانیہ میں کسی بھی زمیندار کو حاصل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کے فشنگ کاروبار میں بھی پولیس کو تحقیقات کیلئے ملکہ کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ برطانیہ میں خود مختار استثنیٰ کے دیرینہ نظریے کے تحت، بادشاہ کے خلاف بطور سربراہ مملکت فوجداری اور دیوانی کارروائی نہیں کی جاتی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ریکارڈ 160 سے زائد برطانوی قوانین میں غیرمعمولی استثنیٰ حاصل ہے۔  مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جانوروں کی فلاح و بہبود سے لے کر کارکنوں کے حقوق تک درجنوں استثنیٰ میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.