انٹرنیشنل

تیل کی پیداوار،سعودی ولی عہد نے دنیا کو خوشخبری سنادی

سعودی عرب 2027 تک یومیہ بنیادوں پرتیل کی پیداواری صلاحیت 13 ملین بیرل تک کرے گا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےکہا ہےکہ سعودی عرب 2027 تک یومیہ بنیادوں پرتیل کی پیداواری صلاحیت 13 ملین بیرل تک کرے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ پیداواری صلاحیت 12 ملین بیرل یومیہ ہے جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف توانائی، فوسل فیول ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرحقیقی اخراج کی پالیسیاں افراط زرمیں اضافےکا باعث بنیں گی،غیرحقیقی پالیسیوں سےتوانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کوسہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ، ذمہ دارانہ نقطہ نظرکی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.