انٹرنیشنل
سری لنکا: نیا صدرکون ہوگا؟قانون سازوں نے سر جوڑ لئے
سری لنکا کے قانون سازوں نے آج ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ملاقات کی۔
سری لنکا کےقانون سازوں نےآج ملک کےنئےسربراہ کےانتخاب کےلیےملاقات کی۔ ملک میں جاری شدید احتجاج کےبعد صدرراجا پاکسے بیرون ملک فرارہوچکےہیں اورانہوں نےاپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ راجا پاکسےکی مدت صدارت 2024 میں ختم ہونا تھی لیکن اب ان کی جگہ صدرکےفرائض کوئی اورشخصیت سرانجام دے گی۔ پارلیمنٹ اسپیکرمہندا یاپا نےوعدہ کیا ہےکہ ایک ہفتےکےاندرشفاف سیاسی عمل کے ذریعےنئےرہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کےسیکرٹری جنرل دھمیکا دسانائیکےنےکہا کہ نئےصدرکےانتخاب کےلیےمنگل کونامزدگیاں پیش کی جائیں گی اوراگرایک سے زیادہ صدارتی امیدوارہوئےتوووٹنگ بدھ کوہوگی۔ نئےصدرنیا وزیراعظم منتخب کرسکتےہیں جنہیں بعد میں پارلیمنٹ سےتوثیق کروانا ہوگی۔