انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

جوبائیڈن کا چین، روس اورایران کوکھڈے لائن لگانے کا اعلان

پہلا دورہ مشرق وسطی، جوبائیڈن نے چین، روس اور ایران کو کھڈے لائن لگانے کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کرسکتے ہیں

امریکی صدرکا صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ مشرق وسطی، جوبائیڈن نے چین، روس اور ایران کو کھڈے لائن لگانے کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کرسکتے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں: جوبائیڈن امریکی صدر کا صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ مشرق وسطی، جوبائیڈن نے چین، روس اور ایران کو کھڈے لائن لگانے کیلئے بڑا اعلان کر دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں ایک فعال شراکت دار رہے گا، امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری سے خطے کے مثبت مستقبل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کرسکتے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں،

یہاں موجود تمام ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے۔ خیال رہے کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا مشرق وسطی کا یہ پہلا دورہ تھا اور سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا، اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.