انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغانستان میں امریکا کی بدترین شکست کی اصل وجہ کیا؟

اقتدار کو مسلط کرنا نا ممکن، عراق اور افغانستان میں امریکا کو بدترین شکست کی اصل وجہ کیا؟ سعودی ولی عہد نے حیران کن بیان داغ دیا

طاقت کے ذریعے اقتدار کو مسلط کرنا نا ممکن، عراق اور افغانستان میں امریکا کو بدترین شکست کی اصل وجہ کیا؟ سعودی ولی عہد نے حیران کن بیان داغ دیا عراق اور افغانستان دونوں ملکوں میں امریکا کامیاب نہیں ہو سکا، طاقت کے ذریعے اقتدار مسلط کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے طاقت کے ذریعے اقتدار کو مسلط کرنا نا ممکن، عراق اور افغانستان میں امریکا کو بدترین شکست کی اصل وجہ کیا؟ سعودی ولی عہد نے حیران کن بیان داغ دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ طاقت کے ذریعے اقدار کو مسلط کرنے کی کوشش کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے جیسے عراق اور افغانستان میں ہوا، عراق اور افغانستان دونوں ملکوں میں امریکا کامیاب نہیں ہوسکا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ 2021 میں افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملوں میں ہلاک افراد کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر بھی امریکی اقدامات پر سوال اٹھتے ہیں۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کیساتھ جو ہوا وہ افسوس ناک ہے، مملکت نے اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار اپنائے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے مزید طریقہ کار بھی ترتیب دیے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان کچھ اقدار مشترک ہیں جبکہ کچھ متضاد معاملات ہوسکتے ہیں، متضاد معاملات کا احترام کرتے ہوئے امریکا اور سعودی عرب کو اپنے اختلافات کے باوجود ایک ساتھ رہنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.