انٹرنیشنل

فیس بک انتظامیہ نے طالبان کو ایسا جھٹکا دے دیا کہ سب حیران رہ گئے

فیس بک انتظامیہ نے امریکا کی دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل ہونے پر طالبان کے زیرانتظام دو افغان میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بندکر دیے

فیس بک انتظامیہ نے طالبان کو ایسا جھٹکا دے دیا کہ سب حیران رہ گئے ‘ قوانین کے مطابق ہم طالبان کے اکاؤنٹس، ان کی حمایت اور نمائندگی پر پابندی لگاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ طالبان امریکا کی دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل ہیں، قوانین کے تحت طالبان ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے، قوانین کے مطابق ہم طالبان کے اکاؤنٹس، ان کی حمایت اور نمائندگی پر پابندی لگاتے ہیں۔ اس معاملت پر افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کرنا امریکی کمپنی کی عدم برداشت کا مظاہرہ ہے۔ ذبیح اللہ مجاد نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے نیشنل ریڈیو ٹیلی وژن افغانستان اور بختار نیوز ایجنسی کے پیج بند کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.