انٹرنیشنل

جعلی بھرتیوں کا کیس ، بھارتی وزیر گرفتار، ساتھی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

پارتھا چھترجی کو جمعے سے شروع ہونے والی 26 گھنٹے طویل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ حکام

بھارت کے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی وزیر کو گرفتار کرلیا اور ساتھی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کر لیے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پارتھا چھترجی کو جمعے سے شروع ہونے والی 26 گھنٹے طویل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پارتھا چھترجی تفتیش میں ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا، وزیر کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چند روز قبل ہی کلکتہ سے پارتھا چھترجی کے قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے گھر سے 20 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔ گرفتار ریاستی وزیر پارتھا چھترجی اس وقت وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس ہیں اور بھارتی ایجنسی سی بی آئی بھی پارتھا چھترجی سے دو مرتبہ تفتیش کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.