انٹرنیشنل

دہلی پولیس نے راہول گاندھی کی کیوں حراست میں لیا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

نئی دہلی میں احتجاجی دھرنا دینے والے راہول گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر 50 ارکان پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں کیوں لیا اس حوالہ سے سب کو چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کی تحقیقاتی ادارے میں پیشی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔ نئی دہلی میں احتجاجی دھرنا دینے والے راہول گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر 50 ارکان پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے۔ خیال رہے کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرپشن کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.