انٹرنیشنل

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وباء کو شکست دیدی

امریکی صدر کے گزشتہ شام اور آج صبح کیے گئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیںاب ان کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں : ڈاکٹرز

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وباء کو شکست دیدی ‘ امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا اس بات کی تصدیق وائٹ ہائوس نے کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا علاج کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے گزشتہ شام اور آج صبح کیے گئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، انفیکشن سے صحتیاب ہونے کے بعد اب جو بائیڈن کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.