انٹرنیشنل

چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو 11 کے خلا باز کی جیکٹ کی نیلامی

نیلام کی گئی جیکٹ الڈرن کی جانب سے 1969 میں چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو 11 کے دوران پہنی گئی تھی

چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو11 کے خلاباز الڈرن کی فلائیٹ جیکٹ نیویارک کے ایک نیلام گھر کی جانب سے 28 لاکھ ڈالرز میں نیلام کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیلام گھر کا کہنا ہے کہ نیلام کی گئی جیکٹ الڈرن کی جانب سے 1969 میں چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو 11 کے دوران پہنی گئی تھی۔ نیلام کی گئی جیکٹ پر سامنے کی جانب امریکی خلائی ادارے ناسا کا لوگو اور اپولو 11 مشن کا علامتی نشان جبکہ اس سے تھوڑا اوپر الڈرن کے نام کی پٹی لگی ہوئی ہے جبکہ دائیں کندھے کی جگہ پر امریکی پرچم لگا ہوا ہے۔ نیلام کی گئی جیکٹ بیٹا کلاتھ سے تیار کی گئی تھی جو کہ آگ سے محفوظ (فائر پروف)کپڑا ہے جسے 1967 میں اپولو 1 کے گرانڈ ٹیسٹ کے دوران ایک خلاباز کے اپنے اسپیس کرافٹ سے باہر جل جانے کیواقعے کے بعد ناسا کی جانب سے اسپیس سوٹ تیار کرنے کیلیے بنوایا گیا تھا۔ نیلام گھر کے مطابق نیلامی میں جیکٹ کے بعد اپولو 11 کے سمری فلائٹ پلان کی سب سے زیادہ قیمت لگائی گئی اور متوقع ایک لاکھ ڈالرز کے بجائے سمری فلائٹ پلان 8 لاکھ 19 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.