انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

کشمیری نواجون نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر ورلڈ بنانے کے ساتھ ساتھ تمام مسلم برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا

مصطفی ابن جمیل روزانہ 18 گھنٹے تک کاغذ پر قرآن کریم لکھتا تھا' اپنی ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے کیلی گرافی بھی سیکھی

کشمیری نواجون نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر ورلڈ بنانے کے ساتھ ساتھ تمام مسلم برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں لوگ جب انوکھا کارنامہ انجام دینے پر آتے ہیں تو ورلڈ ریکارڈ بناکر ہی مانتے ہیں ۔ جب انسان سچی عقیدت اور لگن سے کام کرتا ہے تب وہ کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے ۔ کشمیر کے ایک شخص نے بھی اپنی لگن سے انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق گریز ویلی میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں رہنے والے 27 سال کے مصطفی ابن جمیل نے یہ انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ انہوں نے سخت محنت سے اپنا اور اپنے ملک کا نام روش کرکے ایک ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مصطفی نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قران کریم کو لکھ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ کشمیر میں رہنے والے فوٹو جرنلسٹ باسط زرگر نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مصطفی کا ریکارڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مصطفی کیلی گرافر ہیں اور انہوں نے یہ کام 7 ماہ میں مکمل کیا ہے۔ لنکن بک آف ریکارڈز نے ان کے کارنامہ کو عالمی ریکارڈ مانا ہے اور اس پر انہیں انعام بھی دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصطفی نے 14.5 انچ چوڑے اور 500 میٹر لمبے کاغذ پر قرآن مجید لکھا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ روزانہ 18 گھنٹے تک کاغذ پر قرآن کریم لکھتا تھا۔ مصطفی نے بتایا کہ اس نے اپنی ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے کیلی گرافی سیکھنی شروع کی۔ کیلی گرافی سیکھتے ہوئے وہ اپنے دستخط بناتے تھے اور آیات قرآنی لکھتے تھے۔ پھر انہوں نے سوچا کہ پورا قرآن کریم ہی لکھ دوں۔ باسط کے ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹس کرکے مصطفی کو مبارکباد دی ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ لوگوں کو مصطفی کے بارے میں جاننا چاہئے کیونکہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اسی دوران ایک شخص نے بتایا کہ چند ماہ قبل مصطفی نے شینا زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.