انٹرنیشنل

فلپائن میں دریا پر بنایا گیا پل ٹوٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 5 زخمی

جاں بحق ہونے والوں بچوں کی عمریں 12 سے 17سال کے درمیان ہیں اور ان میں لڑکیاں بھی شامل ہیں

فلپائن میں دریا پر بنا نا قابلِ استعمال پل گرنے سے 8 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے’ حادثہ دارالحکومت منیلا سے 40 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر داسماریناس میں پیش آیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلپائنی حکام کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ دارالحکومت منیلا سے 40 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر داسماریناس میں منگل کی رات کو اس وقت پیش آیا جب بچے وہاں کھیل رہے تھے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں بچوں کی عمریں 12 سے 17سال کے درمیان ہیں اور ان میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں کو نکالنے میں پولیس،فائر بریگیڈ،کوسٹ گارڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کو دو دن لگے۔ کئی دہائیوں پرانے پل کو خستہ حال ہونے پر کئی سال پہلے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.