انٹرنیشنل
سعودی عرب میں منشیات کے الزام میں 3 پاکستانی شہری گرفتار
کارروائی کے دوران 3 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے
سعودی عرب کے شہر دمام میں انسداد منشیات کے ادارے نے کارروائی کرکے منشیات کے الزام میں 3پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے نے سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں کارروائی کی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔