انٹرنیشنل

بنگلہ دیش میں خوفناک حادثہ، ٹرین نے بس کو کچل ڈالا، 11افراد ہلاک متعدد زخمی

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے ضلع چٹاگانگ میں اس وقت پیش آیا جب طالب علموں اور اساتذہ سے بھری بس پھاٹک کراس کر رہی تھی

بنگلہ دیش میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرین نے منی بس کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اساتذہ سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے ضلع چٹاگانگ میں اس وقت پیش آیا جب طالب علموں اور اساتذہ سے بھری بس پھاٹک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے میں 11 افراد اور 5 زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 7 طالب علم اور 4 اساتذہ شامل ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.