انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

ایمن الظواہری کی ہلاکت، القاعدہ کے خوف سے امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ‘ خطے سمیت پوری دنیا میں بڑی دہشت گردی کی خبر سنا کر سنسنی پھیلا کر رکھ دی

ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکا مخالف جذبات بڑھ سکتے ہیں جس کے پیش نظر دنیا بھر میں موجود امریکی محتاط رہیں

ایمن الظواہری کی ہلاکت، القاعدہ کے خوف سے امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ‘ خطے سمیت پوری دنیا میں بڑی دہشت گردی کی خبر سنا کر سنسنی پھیلا کر رکھ دی ۔

انٹرنیشنل رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی املاک اور اس کے شہریوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکا مخالف جذبات بڑھ سکتے ہیں جس کے پیش نظر دنیا بھر میں موجود امریکی محتاط رہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حالیہ اطلاعات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دہشتگرد تنظیمیں خطے سمیت دنیا بھر میں امریکی مفادات پر حملوں کی مسلسل منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں میں خودکش دھماکے، قتل، بم دھماکے، ہائی جیکنگ اور اغوا ء کی صورت میں ہوسکتے ہیں لہٰذا امریکی شہری غیر ملکی سفر کے دوران انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے صورتحال سے مکمل باخبر رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.