انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

القاعدہ کے رہنماء ایمن الظواہری کو ہلاک کرنے والا امریکی ڈرون کہاں لانچ کیا گیا؟ امریکی میڈیا نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب کی نیندیں اڑ جائیں گی

کابل میں القاعدہ کے رہنماء ایمن الظواہری کو ہلاک کرنے والا امریکی ڈرون وسط ایشیائی ملک کرغزستان کے ایک ائیربیس سے لانچ کیا گیا تھا

القاعدہ کے رہنماء ایمن الظواہری کو ہلاک کرنے والا امریکی ڈرون کہاں لانچ کیا گیا؟ امریکی میڈیا نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب کی نیندیں اڑ جائیں گی ۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ شمالی کرغزستان کے علاقے ماناس میں امریکی ٹرانزٹ سہولت گانسی ائیربیس سے کیا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گانسی کرغزستان میں بشکیک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک سابق امریکی فوجی اڈہ ہے، جسے امریکی فضائیہ چلا رہی تھی اور جون 2014 میں اسیکرغز فوج کے حوالے کر دیا گیا تھا تاہم امریکی انتظامیہ ابھی تک یہ بتانے سے انکار کر رہی ہے کہ ڈرون نے کہاں سے ٹیک آف کیا اور اس نے کون سا راستہ استعمال کیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا نے ڈرون سے فائر کیے جانے والے ہیلی فائرز (فضا سے زمین پر مار کرنے والے)میزائل کا استعمال کیا جو 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد دہائیوں سے بیرون ملک امریکی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ ایمن الظواہری کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی امور کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان قیادت ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی سے آگاہ نہیں تھی، امریکی حملے میں ان کی ہلاکت کی خبروں پر تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.