انٹرنیشنل

غزہ پر اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 2 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی

اسرائیلی حملے میں تحریک جہاد اسلامی کا کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ، تحریک جہاد اسلامی نے کمانڈر تیسیر الجعبری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے

غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر میں واقع برج فلسطین نامی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔ اسرائیلی حملے میں تحریک جہاد اسلامی کا کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہو گئے، تحریک جہاد اسلامی نے کمانڈر تیسیر الجعبری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید اور 19 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کی سرحدوں پر ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.