انٹرنیشنل

بھارت میں ایک اور انوکھا واقعہ، خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو عمارت سے نیچے کیوں پھینکا؟

خاتون بیٹی کے قوت سماعت و گویائی سے محروم ہونے کی وجہ سے بظاہر افسردہ رہتی تھی ' بچی فرش پر گرنے سے فوراً ہلاک ہو گئی

بھارت میں ایک اور انوکھا واقعہ، ایک خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو عمارت سے کیوںنیچے پھینکا، چونکا دینے والی حقیقت سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز بھارت کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو عمارت کے چوتھے فلور سے نیچے پھینک دیا۔فرش پر گرنے کی وجہ سے بچی فورا ہلاک ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق خاتون بیٹی کے قوت سماعت و گویائی سے محروم ہونے کی وجہ سے بظاہر افسردہ رہتی تھی اور اسی وجہ سے اس نے بچی کو عمارت سے نیچے پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ پیش آنے کے بعد شوہر کی جانب سے شکایت درج کروانے کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خاتون ڈینٹسٹ جبکہ شوہر سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں اور ماں کی ذہنی صحت کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.