انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

امریکی سپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، امریکا اور چین میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، پوری دنیا میں عالمی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا، بڑی خبر آگئی

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان ' چین نے امریکا کے ساتھ فوجی اور ماحولیاتی معاملات میں تعاون کے تعلقات معطل کردیے ہیں

امریکی سپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، امریکا اور چین میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، پوری دنیا میں عالمی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا، بڑی خبر آگئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کے رد عمل میں چین کی جانب سے امریکا کے ساتھ عسکری تعاون اور ماحولیاتی تعاون کے تعلقات منقطع کرتے ہوئے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکی وفد کی جانب سے تائیوان کے غیر اعلانیہ دورے کے بعد امریکا اور چین کے تعلقات بحران کا شکار ہو گئے ہیں اور امریکا، اس کے اتحادیوں اور چین کے درمیان تنا کے پیش نظر خطے میں کسی نئے تنازعے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا اور چین کی علاقائی فوجی کمانڈ کے درمیان فون کالز، ڈیفینس میٹنگز، میری ٹائم سیفٹی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پربات چیت معطل کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ انسداد منشیات، غیرقانونی امیگرنٹس اور ٹرانس نیشنل کرائم میں ملوث شہریوں کے تبادلے کو بھی روک دیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے امریکی اسپیکر پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تاہم نینسی پلوسی کی جانب سے تائیوانی دورے کے رد عمل پر ان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.