انٹرنیشنل

افغانستان ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی

دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ' حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں: داعش کا دعویٰ

افغانستان ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ داعش کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے کہا کہ دھماکا پرہجوم مقام پر ہوا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دھماکے کے بعد لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.