انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی حملے، اسلامی جہاد تحریک نے اعلان جنگ کر دیا

غزہ میں اسلامی جہاد کے خلاف آپریشن ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جنگ بندی کے لیے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اعلان جنگ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد ذرائع نے اسرائیل کے خلاف فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا ہے، گذشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 15 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اسلامی جہاد تحریک کی جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 160 راکٹ فائر کیے گئے۔ غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کے خلاف اسرائیلی آپریشن کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسلامی جہاد کے خلاف آپریشن ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جنگ بندی کے لیے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ غزہ میں کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ، مصر اور قطر نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں، روس نے بھی غزہ میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.