انٹرنیشنل

یوکرین میں امریکی میزائل تباہ، روس کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

نشانہ بنائے گئے ہیمرز میزائل ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہیں جنہیں مشرقی اور جنوبی یوکرین میں نشانہ بنایا گیا: روس

روس نے یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جس کے بعد دنیا کی سپر پاور امریکا نے روس سے بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں 19 امریکی ساختہ میزائل مار گرائے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق نشانہ بنائے گئے ہیمرز میزائل ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہیں جنہیں مشرقی اور جنوبی یوکرین میں نشانہ بنایا گیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے علاقے کراماتورسک کے نزدیک جدید فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.