انٹرنیشنل

نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر پر چھاپے میں شواہد بھی برآمد کر لیے ،ملزم کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ محمد سید پر 2 پاکستانیوں اور 2 افغانوں کو قتل کرنیکا الزام ہے۔ اس سے قبل پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے چاروں واقعات کا آپس میں ممکنہ تعلق ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.