انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سری لنکن حکومت نے غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا، بجلی کی قیمت 246 فیصد بڑھا دی گئی، زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو کتنا ریلیف دیا گیا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

9سال میں پہلی بار ریگولیٹر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی ہے تاکہ 61کروڑ 60لاکھ ڈالر کے مجموعی نقصانات کو کم کیا جا سکے

سری لنکن حکومت نے غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا، بجلی کی قیمت 246 فیصد بڑھا دی گئی، زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو کتنا ریلیف دیا گیا؟ بڑی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کی سرکاری اجارہ دار کمپنی کی طرف سے یہ بجلی بم کم سے کم بجلی استعمال کرنے والوں پر گرایا گیا ہے۔ جو لوگ زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے قیمت بہت کم بڑھائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلون الیکٹرسٹی بورڈ (سی ای بی)کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 9سال میں پہلی بار ریگولیٹر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی ہے تاکہ 61کروڑ 60لاکھ ڈالر کے مجموعی نقصانات کو کم کیا جا سکے۔سی ای بی حکام نے بتایا کہ بجلی کا ٹیرف 800فیصد بڑھانے کی اجازت مانگی گئی تھی تاہم ریگولیٹر نے زیادہ سے زیادہ 246فیصد اضافے کی منظوری دی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق 78لاکھ گھرانوں میں سے دو تہائی، جو مہینے میں 90کلوواٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں وہ قیمت کیے گئے میں اس اضافے سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی 80فیصد مہنگی کی گئی ہے، کیونکہ ان کے لیے فی یونٹ قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔ بجلی کم استعمال کرنے والوں کے لیے پہلے فی یونٹ قیمت اڑھائی (سری لنکن)روپے تھی جو 264فیصداضافے کے بعد 8روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس بڑے صارفین کے لیے پہلے ہی فی یونٹ قیمت 45روپے تھی جو 80فیصد اضافے سے 75سری لنکن روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.